تہران : ایران نے شیطان پرستی کو فروغ دینے میں ملوث 3 غیر ملکیوں سمیت250 افراد کو گرفتا کرلیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایرانی دارالحکومت تہران میں قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے ایک کارروائی کے دوران شیطان پرستی کو فروغ دینے میں ملوث تین یورپی شہریوں سمیت 250 سے زائد افراد کو گرفتار کرلیا۔
ایرانی میڈیا کے مطابق بڑی تعداد میں گرفتاریوں سے تہران میں شیطانی نیٹ ورک ٹوٹ گیا ہے ، گرفتار ہونیوالوں میں 146مرد اور 115خواتین شامل ہیں۔ حکام کے مطابق گرفتار افراد سے برآمد ہونیوالی ممنوع شراب و دیگر منشیات ضبط جبکہ 73گاڑیوں کو بھی تحویل میں لیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق گرفتار افراد کے کپڑوں، سر، چہرے اور بالوں پر شیطانی نشانات بنے ہوئے تھے اور یہ افراد غیر مناسب اور نازیبا حالت میں تھے۔
Load/Hide Comments