ایران پر پابندیاں تاحال لاگو ، تجارتی معاہدوں پر غور کرنیوالے خطرات سے آگاہ رہیں، امریکہ

واشنگٹن : امریکہ نے کہا ہے کہ ایران پر پابندیاں تاحال لاگو ہیں، تجارتی معاہدوں پر غور کرنیوالے خطرات سے آگاہ رہیں۔ تفصیلات کے مطابق واشنگٹن میں پریس بریفنگ دیتے ہوئے نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ویدانت پٹیل نے کہا کہ ایران پر تمام پابندیاں تاحال لاگو ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایران سے تجارتی معاہدوں پر غور کرنیوالوں کو ممکنہ خطرات سے آگاہ رہنے کا مشورہ دیتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان سے سیکیورٹی ڈائیلاگ کا مقصد ابھرتے خطرات سے نمٹنے کیلئے صلاحیت بڑھانا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے دہشت گرد گروپس کی روک تھام پر اتفاق کیا ہے، انسداد آئی ای ڈی تحقیقات خصوصا پاکستان کی مغربی سرحدوں پر تکنیکی مدد پر بھی اتفاق کیا گیا ہے ۔

Author

  • China Urdu

    Daily China Urdu and chinaurdu.com are trusted media brands emerging in Pakistan and beyond with primary goals of providing information and knowledge free from propaganda and lies.

    View all posts