برازیل: برازیل میں بارش، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ نے تباہی مچادی، 60افراد ہلاک،67لاپتہ ہو گئے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق برازیل میں مسلسل بارشوں نے سیلابی شکل احتیار کرلی جس سے ہزاروں گھر تباہ ،لاکھوں افراد بے گھر ہوگئے، جبکہ بہت سی رابطہ سڑکوں کو بھی نقصان پہنچا۔
رپورٹس میں بتایا گیا کہ بارش کے بعد لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب نے کئی قصبوں، سڑکوں اور پلوں کو تباہ کردیا ہے، مقامی حکام نے لوگوں کو نقل مکانی کا حکم دیا ہے، حکام نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ بھی ظاہر کیا ہے۔
دوسری جانب ہانگ کانگ میں بھی طوفانی بارشوں سےسڑکیں ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگیں، سکول عارضی طور پر بند، ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوگیا، جبکہ محکمہ موسمیات ہانگ کانگ نے مزید طوفانی بارش کیلئے الرٹ جاری کر دیا ہے۔
Load/Hide Comments