کینیڈا ،ہردیپ سنگھ نجر کے قتل میں ملوث 3بھارتی شہری گرفتار،فرد جرم عائد

ٹورنٹو: کینیڈین پولیس نے ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کیس میں ملوث 3بھارتی شہریوں کو گرفتار کر کے فرد جرم عائد کردی ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق کینیڈین پولیس نے سکھ علیحدگی پسند رہنماء ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کیس میں ملوث 3بھارتی شہریوں کو گرفتار کرلیااس حوالے سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے پولیس سپرنٹنڈنٹ مندیپ موکر نے نے بتایا کہ خالصتان تحریک کے رہنما ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کے کیس میں تینوں ملزمان پر قتل اور اقدام قتل کی فرد جرم عائد کردی گئی ہے۔
ملزمان کی شناخت 22سالہ کرن برار، 22سالہ کمل پریت سنگھ اور 28سالہ کرن پریت سنگھ کے نام سے ہوئی جو کہ صوبہ البرٹا کے شہر ایڈمنٹن کے رہائشی ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ ملزمان نے اپنی شناخت چھپانے کیلئے اپنا حلیہ تبدیل کیا تھا، ملزمان تین سے پانچ سال قبل بھارت سے کینیڈا آئے تھے۔
دوسری جانب کینیڈین پولیس نے ملزمان کیخلاف مودی حکومت سے تعلقات کی بھی تحقیقات شروع کردی ہیں جبکہ واقعے کی تفتیش میں امریکہ سمیت متعدد غیرملکی سیکیورٹی ایجنسیاں بھی تعاون کر رہی ہیں۔پولیس کے مطابق ملزمان سے تفتیش کی روشنی میں نجر کے قتل میں ملوث مزید ملزمان کی گرفتاریاں بھی جلد عمل میں لائی جائیں گی۔

Author

  • China Urdu

    Daily China Urdu and chinaurdu.com are trusted media brands emerging in Pakistan and beyond with primary goals of providing information and knowledge free from propaganda and lies.

    View all posts