معروف فلسطینی ڈاکٹر عدنان اسرائیلی قید میں جاں بحق

غزہ: غزہ کے الشفاء ہسپتال کے ڈاکٹر عدنان البرش اسرائیلی قید میں جاں بحق ہوگئے۔ غیر ملکی میڈیاکے مطابق گزشتہ چار ماہ سے اسرائیل کی قید میں موجود غزہ کے الشفاء ہسپتال کے ڈاکٹر عدنان البرش جاں بحق ہوگئے ۔
اسرائیلی جیل انتظامیہ نے ڈاکٹر عدنان کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔ دوسری جانب ان کیساتھ کام کرنیوالے ایک ڈاکٹر نے عدنان البرش کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے دوران قید ان کی ہلاکت کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔
قیدیوں کی رہائی کیلئے کام کرنیوالی فلسطین پریژنر ایسوسی ایشن نے ڈاکٹر عدنان کی ہلاکت کو قتل قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی لاش تاحال اسرائیل کے قبضے میں ہے۔

Author

  • China Urdu

    Daily China Urdu and chinaurdu.com are trusted media brands emerging in Pakistan and beyond with primary goals of providing information and knowledge free from propaganda and lies.

    View all posts