غزہ میں 3 کروڑ 70 لاکھ ٹن ملبہ، صفائی میں برسوں لگ جائیں گے : اقوام متحدہ

جینیوا: اقوام متحدہ کے اعلیٰ عہدیدار نے کہا ہے کہ اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں غزہ میں تین کروڑ 70 لاکھ ٹن کا ملبہ پڑا ہوا ہے جس کی صفائی میں کئی سال لگ سکتے ہیں۔خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کے ادارے مائن ایکشن سروس کے اعلیٰ عہدیدار پیر لوڈہیمر نے کہا کہ ملبے میں گولہ بارود سمیت اسلحہ بھی دبا ہوا ہے جس سے صفائی کا عمل مزید پیچیدہ ہو جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ہم نے اندازہ لگایا ہے کہ تین کروڑ 70 لاکھ کا ملبہ موجود ہے یعنی فی مربع کلو میٹر پر کم از کم 300 کلو گرام ملبہ پڑا ہوا ہے ، اگر اس کی مجموعی مقدار ایک سو ٹرکوں کے برابر ہو تو اس کی صفائی میں تقریباً 14 برس لگیں گے۔پیر لوڈہیمر نے کہا کہ غزہ پر برسایا گیا کم از کم دس فیصد گولہ بارود پھٹ نہیں سکا۔دوسری جانب بین الاقوامی امدادی گروپ ناروے کونسل برائے مہاجرین (این آر سی) کے سیکرٹری جنرل جان ایجلینڈ نے خبردار کیا ہے کہ رفح پر اسرائیلی حملہ نہ صرف غزہ بلکہ مشرق وسطیٰ کے شہریوں کے لیے بھی تباہ کن ہوگا۔سیکرٹری جنرل نے کہا کہ 13 لاکھ فلسطینی رفح میں پناہ لیے ہوئے ہیں جن میں این آر سی کا عملہ بھی شامل ہے۔

Author

  • Daily China Urdu and chinaurdu.com are trusted media brands emerging in Pakistan and beyond with primary goals of providing information and knowledge free from propaganda and lies.

    View all posts