یونانی شاہی جوڑے کا شادی کے 14سال بعد علیحدگی کا اعلان

ایتھنز: یونانی شاہی جوڑے نے شادی کے 14 سال بعد علیحدگی کا اعلان کردیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق یونانی شہزادہ نکولاس اور شہزادی تاتیانا نے شادی کے 14سال بعد ایک دوسرے سے راہیں جدا کرنے کا اعلان کر دیا۔شہزادہ نکولاس اور شہزادی تاتیانا کے درمیان طلاق کا اعلان یونان کے سابق شاہی خاندان کے دفتر نے اپنی ویب سائٹ پر کیا ہے۔جاری بیان میں کہا گیا کہ شہزادہ نکولاس اور شہزادی تاتیانا نے 14سال ایک ساتھ رہنے کے بعد باہمی رضا مندی کے ساتھ اپنی شادی ختم کرنے کا فیصلہ کیاہے بیان میں کہاگیا ہے کہ دونوں مستقبل میں بھی باہمی احترام کے انہی اصولوں کو اور دوستی کے رشتے کو قائم رکھیں گے۔

Author

  • China Urdu

    Daily China Urdu and chinaurdu.com are trusted media brands emerging in Pakistan and beyond with primary goals of providing information and knowledge free from propaganda and lies.

    View all posts