شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن کو نئی شاہی ذمہ داریاں تفویض

لندن : شاہ چارلس سوم نے شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن کو نئی شاہی ذمہ داریاں تفویض کردیں۔ برطانوی میڈیا کے مطابق شہزادہ لوئس کی چھٹی سالگرہ کے موقع پر شاہ چارلس نے شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن کیلئے شاہی خاندان کے کچھ دیگر افراد کیساتھ نئی تقرریوں کا اعلان کیا ہے۔رپورٹ کے مطابق شاہ چارلس نے اپنی بڑی بہو کیٹ مڈلٹن کو ایک نیا ٹائٹل دیا ہے،رپورٹ کے مطابق تاریخ میں پہلی بار ایک رائل کمپینین کو آرڈر میں متعارف کروایا جا رہا ہے اور کیٹ مڈلٹن یہ کردار کو ادا کرنے والی پہلی شخصیت بن گئی ہے۔دوسری جانب شہزادہ ولیم کی تقرری 2022 سے خالی ایک شاہی عہدے پر کی گئی ہے۔شہزادہ ولیم سے قبل 2022 تک یہ عہدہ شاہ چارلس کے پاس تھا اور اس کا آغاز شاہ جارج اول نے کیا تھا اسے ان لوگوں کو دیا جاتا ہے جنہوں نے ملک کیلئے فوجی یا سول سروس میں خدمات انجام دی ہوں۔

Author