کوالالمپور: ملائیشین بحریہ کے 2ہیلی کاپٹر فضاء میں ٹکرانے سے 10افراد ہلاک ہوگئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ملائیشین بحریہ کے 2ہیلی کاپٹر فضاء میں ٹکرانے سے 10افراد ہلاک ہوگئے۔ملائیشین بحریہ کے مطابق حادثہ صبح ساڑھے 9بجے نیوی پریڈ کی ریہرسل کے دوران لومت بیس پر پیش آیا، ملائیشیا کے وزیر وزیر دفاع نے بتایا کہ ہیلی کاپٹر ملائیشین نیوی کے 90برس ہونے کی سالگرہ پر پریڈ کی مشق کر رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ ہلاک ہونے والے عملے کے ارکان کی شناخت کی تصدیق کیلئے کوششیں جاری ہیں۔ملائیشین بحریہ نے کہا ہے کہ افسوس ناک حادثے کی وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات کی جائیں گی۔دوسری جانب ملائیشیا کے وزیراعظم انورابراہیم نے ایکس پیغام میں کہا کہ پوری قوم اس دردناک حادثے پر سوگوار ہے ۔ انہوں نے وفات پانے والوں کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے ان کیلئے صبرجمیل کی دعا کی۔
پسندیدہ ویڈیوز
متعلقہ خبریں
Load/Hide Comments
موسم
More forecasts: Weather Johannesburg 14 days