سرکاری نوکری نہ ملنے پر بھارتی شہری گدھیوں کا دودھ بیچ کر ماہانہ 3لاکھ کمانے لگا

نئی دہلی : سرکاری نوکری نہ ملنے پر بھارتی شہری گدھیوں کا دودھ بیچ کر ماہانہ تین لاکھ کمانے لگا۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی شہری دھیرین سولنکی نے سرکاری نوکری نہ ملنے پر دلبرداشتہ ہو کر گدھیوں کا دودھ بیچ کر ماہانہ لاکھوں روپے کمانا شروع کردیئے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دھیرین سولنکی نے بتایا کہ میں سرکاری نوکری کی تلاش میں تھا تاہم اس دوران کچھ پرائیویٹ نوکریاں ملیں لیکن تنخواہ میں ماہانہ گھر کا خرچ پورا کرنا ناممکن تھا۔دھیرین نے بتایا کہ اس دوران مجھے گدھیاں پالنے اور اس کا دودھ مہنگے داموں بکنے کا علم ہوا، کچھ لوگوں سے ملاقات کے بعد تقریبا 8ماہ قبل اپنے گاؤں میں 22 لاکھ کی سرمایہ کاری سے20گدھیوں کا فارم بنایا،دھیرین نے بتایا کہ گجرات میں گدھی کے دودھ کی مانگ نہ ہونے سے ابتدائی سفر مشکل تھا،پہلے 5ماہ میں کوئی آمدنی نہیں ہوئی، اس کے بعدمیں نے بھارتی کمپنیوں تک دودھ کی سپلائی شروع کر دی۔دھیرین سولنکی نے بتایاکہ اب میں کرناٹک اورکیرالہ میں دودھ سپلائی کرتا ہوں ، میرے پاس فارم میں اب 42گدھیاں ہیں جن کا دودھ تقریبا 5ہزار روپے فی کلو بکتا ہے، دھیرین نے بتایا کہ میں کاروبار سے ماہانہ 2سے 3لاکھ روپے کما لیتا ہے۔دھیرین نے بتایا کہ میرے گاہکوں میں کاسمیٹک کمپنیاں بھی ہیں جو اپنی مصنوعات میں گدھی کے دودھ کا استعمال کرتی ہیں۔

Author

  • China Urdu

    Daily China Urdu and chinaurdu.com are trusted media brands emerging in Pakistan and beyond with primary goals of providing information and knowledge free from propaganda and lies.

    View all posts