مقبوضہ بیت المقدس : اسرائیلی پولیس نے مسجد اقصیٰ میں قربانی کیلئے لائی گئیں بھیڑ ، بکریاں ضبط کرلیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مسجد اقصی میں قربانی کیلئے لائی گئیں بھیڑ بکریاں ضبط کرلیں۔اسرائیلی پولیس کے مطابق جانور چھپا کر لائے گئے تھے، 13یہودی انتہاء پسند افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ اسرائیلی پولیس نے کہاکہ جانوروں کو گاڑی میں شاپنگ بیگ کے اندر چھپایا گیا تھا، ایسا عمل نہ کیا جائے جو قانون کو توڑنے اور شدت پسندی کو ہوا دے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق انتہاء پسند یہودی عناصر کو مسجد اقصی پہنچنے اور وہاں قربانیاں دینے کی ترغیب دی جارہی ہے۔ واضح رہے کہ یہودی مذہبی گروہ کئی سالوں سے مقبوضہ بیت المقدس کے مقدس مقام پر قربانی کیلئے کوشاں ہیں۔
پسندیدہ ویڈیوز
متعلقہ خبریں
Load/Hide Comments
موسم
More forecasts: Weather Johannesburg 14 days