سوڈان،ایک سال میں ہیضے ، ڈینگی سے 391افراد ہلاک

خرطوم: سوڈان میں ایک سال میں ہیضے اور ڈینگی بخار سے 391افراد ہلاک ہوگئے ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق سوڈانی وزارت صحت نے کہا ہے کہ ملک میں جنگ کے ایک سال کے دوران ہیضے اور ڈینگی بخار کے باعث 391افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔وزیر صحت ہیثم محمد ابراہیم نے بتایا کہ ایک سال میںتقریبا 11ہزار ہیضے کے کیسز ریکارڈ کئے گئے ہیں جن میں 12ریاستوں میں 325افراد ہلاک ہوئے جبکہ ڈینگی بخار کے 9ہزار کیسز رپورٹ ہوئے جن میں سے 66افراد جان کی بازی ہار گئے۔ انہوں نے کہا کہ جنگ کے باوجود وزارت صحت نے ہیضے سے متاثرہ ریاستوں میں بیماریوں کا پھیلا ؤروکنے کیلئے فوری اقدامات کرتے ہوئے 4ہزار ٹن جان بچانے والی ادویات، گردے و کینسر کی دوائیں اور میڈیکل لیبز کیلئے استعمال ہونیوالی اشیاء تقسیم کی ہیں۔

Author

  • Daily China Urdu and chinaurdu.com are trusted media brands emerging in Pakistan and beyond with primary goals of providing information and knowledge free from propaganda and lies.

    View all posts