ایران کی اسرائیلی میزائل حملے کی تردید

تہران: ایران نے اسرائیل کے میزائل حملے کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اصفہان شہر میں کوئی میزائل حملہ نہیں ہوا، دھماکے کی آوازیں مشکوک شے کو نشانہ بنانے کی تھیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایرانی حکام نے اسرائیل کے میزائل حملے کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اصفہان شہر میں کوئی میزائل حملہ نہیں ہوا، دھماکے کی آوازیں اصفہان میں مشکوک شے کو نشانہ بنانے کی تھیں۔ایرانی سینئر کمانڈر کے مطابق رات کے وقت ہونیوالے حملے سے کوئی نقصان نہیں ہوا۔ایرانی سائبر اسپیس سینٹر کے ترجمان حسین دلیریان نے کہا ہے کہ میزائل حملے کی ابھی کوئی اطلاع نہیں، اصفہان کی فضاء میں 3ڈرون تباہ کئے گئے ہیں۔ایرانی میڈیا کے مطابق اصفہان کے ہوائی اڈے پر دھماکے کے بعد ایران نے متعدد شہروں میں ائیرڈیفنس سسٹم فعال کر دیا تاہم حملے کے بعد ابھی تک کسی قسم کے نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئیں۔دوسری جانب ایرانی جنرل احمد حق طالب نے اسرائیل کو خبر دار کیا ہے کہ اگر اسرائیل نے جوہری تنصیبات پر حملہ کیا تو مناسب جواب دیا جائے گا ،اگلی جوابی کارروائی میں جدید میزائل استعمال کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ تنازع وکنے کیلئے اقوام متحدہ کردار ادا کرے ، اگر اسرائیلی حملے کے نتیجے میں جوہری پالیسیوں پر نظرثانی بھی کی جاسکتی ہے۔عالمی جوہری ایجنسی نے بھی اپنے بیان میں کہا ہے کہ ایرانی جوہری تنصیبات کو کوئی نقصان نہیں پہنچا، صورتحال کا قریب سے مشاہدہ کر رہے ہیں،عالمی جوہری ایجنسی نے فریقین سے تحمل کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ جوہری تنصیبات کو کبھی بھی فوجی تنازعات میں نشانہ نہیں بنایا جانا چاہئے۔قبل ازیں اطلاعات تھیں کہ اسرائیل نے ایران کے صوبے اصفہان کے ہوائی اڈے کے قریب میزائل حملہ کیاہے ،حملے کے بعد زور دار دھماکے کی آوازیں سنی گئیںجس پر ایران نے اصفہان سمیت کئی شہروں کیلئے پروازیں معطل کر دیں ہیں۔

Author