نشئی نے کلہاڑا چلا دیا، بیوی اور بیٹیاں قتل

بھارتی ریاست جھارکھنڈ میں نشے کے عادی ایک شخص نے اپنی بیوی اور 2 بیٹیوں کو کلہاڑی کے وار سے قتل کردیا۔
اطلاعات کے مطابق یہ واقعہ جھارکھنڈ کے مغربی ضلع سنگھ بھوم میں پیش آیا جہاں بیوی اور بیٹیاں باپ کے ہاتھوں قتل ہوگئیں۔
مقامی پولیس نے بتایا کہ گروچرن پاڈیا نامی شخص نشے کا عادی تھا، یہ ہی وجہ ہے کہ گروچرن اور اس کی بیوی کے درمیان اکثر جھگڑا رہتا تھا۔
پولیس کے مطابق گزشتہ روز بھی کسی معمولی بات پر دونوں میاں بیوی کے درمیان جھگڑا ہوا، اس دوران گروچرن نے نشہ کیا ہوا تھا اور اس نے کلہاڑی اٹھا کر اپنی بیوی پر حملہ کیا، ساتھ ہی اس نے اپنی 5 سالہ اور ایک سالہ بیٹی کو بھی کلہاڑی کے وار کرکے قتل کردیا۔
پولیس کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو تحویل میں لے کر ملزم کو گرفتار کرلیا۔

Author

  • Daily China Urdu and chinaurdu.com are trusted media brands emerging in Pakistan and beyond with primary goals of providing information and knowledge free from propaganda and lies.

    View all posts