جنوبی افریقہ کے بعد میکسیکو اور چلی نے بھی اسرائیل حماس جنگ پر عالمی فوجداری عدالت میں درخواست دائر کردی ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیل اور حماس کے درمیان جاری جنگ پر میکسیکو اور چلی نے بھی عالمی فوجداری عدالت میں درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اپنایا ہے کہ حماس اسرائیل جنگ میں ممکنہ جنگی جرائم کی تحقیقات کرائی جائیں۔اسی حوالے سے میکسیکن وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ غزہ میں جاری تشدد، خاص طور پر اسرائیل کی جانب سے سویلین اہداف کو نشانہ بنائے جانے پر تشویش ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ 7اکتوبر کے حماس کے حملے اور اس کے بعد جاری جنگ پر آئی سی سی سے رجوع کیا گیا ہے۔دوسری جانب چلی کے وزیر خارجہ نے کہا کہ چلی غزہ میں ممکنہ جنگی جرائم کی تحقیقات کا حامی ہے، جنگی جرائم میں اسرائیل کے ملوث ہونے کی تحقیقات کیا جانا ضروری ہیں۔
پسندیدہ ویڈیوز
متعلقہ خبریں
Load/Hide Comments
موسم
More forecasts: Weather Johannesburg 14 days