حماس ںے 4روز میں16صہیونی فوجی ہلاک ،71گاڑیاں تباہ کردیں

حماس نے چار دن میں 16 اسرائیلی فوجی ہلاک ، درجنوں زخمی اور 71 گاڑیاں تباہ کردیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق حماس کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈز کے ترجمان ابو عبیدہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ القسام کے مزاحمت کار پچھلے چار دنوں کے دوران 71 فوجی گاڑیوں کو مکمل یا جزوی طور پر تباہ ،16قابض فوجیوں کو ہلاک اور درجنوں کو زخمی کیا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ القسام نے دشمن فوجیوں کے دو مکانات اور دو سرنگوں کو اڑا یا،دو سنائپر آپریشنز اور غزہ کی پٹی میں ایک ہیلی کاپٹر کو نشانہ بنایاگیاہے۔ انہوں نے بتایا کہ مجاہدین نے دو جاسوس طیاروں کو مار گرایا اور ایک اور ڈرون پر قبضہ کر لیاہے۔انہوں نے بتایا کہ القسام نے غزہ کی پٹی میں تمام جنگی محاذوں میں مارٹر گولوں اور کم فاصلے تک مار کرنے والے میزائلوں کے ساتھ اسرائیلی ہیڈکوارٹر، فیلڈ کمانڈ رومز اور فوجی مراکز کو تباہ کر دیا ہے۔

Author

  • China Urdu

    Daily China Urdu and chinaurdu.com are trusted media brands emerging in Pakistan and beyond with primary goals of providing information and knowledge free from propaganda and lies.

    View all posts