2023ء، بھارتی فوج کے ہاتھوں 4 خواتین سمیت120کشمیری شہید، رپورٹ

2023ء، بھارتی فوج کے ہاتھوں 4 خواتین سمیت120کشمیری شہید، رپورٹ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کے کشمیریوں پر مظالم عروج پر ہیں، گزشتہ سال 2023ء میں بھارتی فوج نے بہیمانہ کارروائیوں میں4 خواتین سمیت 120 کشمیریوں کو شہید کیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کے مظلوم کشمیریوں پر مظالم جاری ہیں۔گزشتہ سال 2023ء کے دوران بھارتی افواج نے بربریت کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 خواتین سمیت 120 کشمیریوںکو شہید اور 107 کو زخمی کیا۔ رپورٹ کے مطابق 41 کشمیریوں کو جعلی مقابلوں یا دوران حراست شہید کیا گیا ، بھارتی افواج نے محاصروں کے دوران 3 ہزار600 سے زائد کشمیریوں کو گرفتار کیا جبکہ سرینگر جامع مسجد میں گزشتہ سال کے دوران 11 بار نماز جمعہ کی ادائیگی کی اجازت نہیں دی گئی۔ رپورٹ کے مطابق کشمیری رہنماء مسرت عالم، یاسین ملک، آسیہ اندرابی سمیت متعدد حریت رہنماء بھی تہا ڑ جیل میں پابند سلاسل ہیں۔

Author

  • China Urdu

    Daily China Urdu and chinaurdu.com are trusted media brands emerging in Pakistan and beyond with primary goals of providing information and knowledge free from propaganda and lies.

    View all posts