بھارت، چڑیا گھر میں بھالو کے حملے سے ملازم ہلاک

بھارتی چڑیا گھر میں بھالو نے حملہ کر کے ایک ملازم کو مار دیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست آندھرا پردیش میں قائم اندرا گاندھی زولوجیکل پارک میں جانوروں کی دیکھ بھال کرنیوالا 23 سالہ زو کیپر ناگیش بابو اپنی غفلت کے باعث جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔ حکام کے مطابق ناگیش چڑیا گھر کے نائٹ ہاؤس کے تمام دروازے کھول کر اندر گیا تو اسی اثناء میں 15سالہ کالے بھالو نے نائٹ ہاؤس میں گھس کر اس پر حملہ کردیا جس سے اس کے سر، ہاتھ اور سینے پر شدید زخم آئے اور وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ محکمہ جنگلات نے ملازم ناگیش کی موت پر اظہار افسوس کرتے ہوئے لواحقین کیلئے 10 لاکھ امداد کا اعلان کیا ہے۔

Author

  • Daily China Urdu and chinaurdu.com are trusted media brands emerging in Pakistan and beyond with primary goals of providing information and knowledge free from propaganda and lies.

    View all posts