چین ، دارالحکومت بیجنگ کے ایک کمیونٹی کالج میں معمر شہری تائی چھی کی مشق کررہے ہیں۔(شِنہوا)
بیجنگ (شِنہوا) چین کے شہر شنگھائی کے ایک کیفے میں ملازمت کا اشتہار لگایا گیا ہے جس کا مقصد یادداشت کی کمزوری کا سامنا کر نے والے 60 سے 85 برس کی عمر کے لوگوں کو ملازمت فراہم کرنا ہے۔
کیفے دراصل ضلع چھانگ ننگ کے بزرگ نگہداشت مرکز کا ایک حصہ ہے جو کئی سہولیات فراہم کرتا ہے۔ یہ ایسے عمررسیدہ شہریوں کے لئے عوامی دلچسپی کی سہولت ہے جو دماغی کمزوری کے خطرے سے دوچار ہیں۔
سینٹر کے منیجر شی چھنگ کے مطابق خزانچی یا اسٹور کیپر عملے میں عمررسیدہ افراد کو ملازمت دیکر نہ صرف ان کی دماغی حالت بہتر کی جاسکتی ہے بلکہ معاشرے کے ساتھ ان کا تعلق دوبارہ جوڑاجاسکتا ہے۔
کیفے میں کام کرنے والی 75 سالہ ویٹرس تانگ کا کہنا ہے کہ یہاں کام کرنا بہت دلچسپ اور معنی خیز ہے۔ اس نے ہماری زندگیوں کو خوشحال بنایا ہے اور ہمیں معاشرے سے دوبارہ میل جول کرنے میں مدد دی ہے۔
کیفے کا افتتاح رواں سال کے آغاز پر ہوا تھا جس کے بعد اگست کے اختتام اس نے 3 ہزار 300 زائد معمر افراد کو فائدہ پہنچایا ہے۔ یہ اس بات کو یقینی بنانے کی چین کی کوشش ہے کہ اس کی آبادی صحت مند انداز میں بڑھاپے کی منزل عبور کرے۔