خون کے خلیات کا سرطان کے خلاف لڑائی کا نیا طریقہ دریافت

چینی محققین نے خون کے سفید خلیات کی ایک قسم نیوٹروفلس کی اینٹی ٹیومر خصوصیت اور متعلقہ مالیکیولر ریگولیشن میکانزم دریافت کیا ہے جو سرطان کی تشخیص اور علاج سے متعلق نیا تصور مہیا کرتا ہے۔یہ دریافت چائنیز اکیڈمی آف سائنسز اور فوڈان یونیورسٹی کے ماتحت شنگھائی انسٹی ٹیوٹ آف امیونٹی اینڈ انفیکشن کے محققین نے کی ہے جو جرنل سیل میں شائع ہوئی۔انسانی جسم میں سب سے زیادہ سفید خون کے خلیات نیوٹروفلس ہیں۔ یہ بیکٹیریا اور فنگل انفیکشن کے خلاف پہلی دفاعی لائن کا کام کرتے ہوئے اینٹی انفیکشن مدافعت میں نمایاں کردار ادا کرتے ہیں۔محققین نے 17 مختلف اقسام کے سرطان کے 143 مریضوں میں انفرادی طور نیوٹروفلس کا تجزیہ کیا جس کے لئے انہوں نے کٹنگ ایج سنگل سیل آر این اے سیکوینسنگ ٹیکنالوجی استعمال کی۔انہوں نے دریافت کیا کہ سوزش، خون کی شریانوں کی تشکیل اور سب سے پرجوش انداز پر سرطان کا خاتمہ کرنے والے طاقتور ٹی خلیات کو فعال کرنے والے اینٹی جینز کی تیاری کے لئے نیوٹروفلس کو کم از کم 10 انتہائی خصوصی اور مختلف فعال حالتوں میں استعمال کیا جاسکتا ہے۔انسٹی ٹیوٹ کے ایک محقق ژانگ شیاؤ منگ نے کہا ہے کہ ہم یہ دیکھ کر حیران رہ گئے کہ نیوٹروفلس میں ایسے پیچیدگی اور مختلف کردارکی صلاحیت ہے جسے عمومی طور پر طویل عرصے تک نظرانداز کیا جاتا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ “جو چیز خاص طور پر قابل ذکر ہے وہ اینٹیجن پیش کرنے والے خلیات کے طور پر کام کرنے، کینسر کے خلاف ٹی سیلز کو پختہ کرنے اور ان کو بڑھانے کی نئی دریافت شدہ صلاحیت ہے۔محققین نے وسیع تجزیہ کے ذریعے طے کیا کہ اینٹیجن پیش کرنے والی حالت کو امینو ایسڈ لیوسین کے میٹابولک سگنلنگ اور اس کے نتیجے میں ایپی جینیٹک تبدیلیوں کے ذریعے تبدیل کیا جا سکتا ہے۔

Author