کلاسیکی عہد کے متعلق پہلی عالمی کانفرنس بیجنگ میں ہوگی

بیجنگ، کلاسیکی عہد کے متعلق افتتاحی عالمی کانفرنس کے متعلق میڈیا کو بریفنگ دی جارہی ہے- (شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)کلاسیکی عہد کے متعلق افتتاحی عالمی کانفرنس 6 سے 8 نومبر کو بیجنگ میں منعقد ہوگی۔ کلاسیکی تہذیب سے متعلق موضوعات پر مفصل اظہار خیال کے لئے دنیا بھر سے شرکاء تقریب میں شرکت کریں گے۔

کانفرنس کے سیکرٹریٹ کے مطابق “کلاسیکی تہذیب اور جدید دنیا” کے موضوع پر منعقد ہونے والی اس کانفرنس کا اہتمام چینی اکیڈمی آف سوشل سائنسز، چین کی تعلیم، ثقافت و سیاحت کی وزارتوں، یونان کی وزارت ثقافت اور اکیڈمی آف ایتھنز نے مشترکہ طور پر کیا ہے۔

تقریب کا مقصد کلاسیکی تہذیب کے محققین اور ماہرین کو انسانی فکر کی ابتدا کا سراغ لگانے، انسانی تاریخ سے حکمت حاصل کرنے اور کلاسیکی مطالعہ کے نکتہ نظر سے انسانی تہذیب کی روایات کو تلاش کرنے کے لئے ایک پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے۔

مختلف ممالک اور بین الاقوامی تنظیموں کے نمائندگان، معروف ماہرین اور سکالرز، ثقافتی شخصیات، ذرائع ابلاغ، تھنک ٹینک ماہرین اور دنیا بھر کے نوجوانوں کے نمائندوں کو تقریب میں مدعو کیا گیا ہے۔

کانفرنس کے دوران شرکاء 2 اعلیٰ سطح کے مکالموں اور متعدد متوازی فورمز میں شرکت کریں گے۔

کانفرنس سے قبل غیر ملکی شرکاء شین ڈونگ، ہینان اور سیچھوان کے صوبوں کا دورہ کریں گے تاکہ چینی تہذیب کا جائزہ لیا جاسکے۔

کانفرنس سے منسلک دیگر تقاریب میں آثار قدیمہ اور چینی تہذیب کی ابتدا اور کلاسیکی مطالعات کی کامیابیوں کے ساتھ ساتھ کالجوں اور یونیورسٹیوں میں کلاسیکی مطالعات کے موضوع پر منعقد ہونے والی سرگرمیوں جیسی موضوعات پر خصوصی نمائشیں شامل ہوں گی۔

Author

  • شِنہوا دنیا کی صف اول کی نیوز ایجنسیوں میں سے ایک ہے۔

    View all posts