ممبئی : بالی ووڈ اداکارہ پرینیتی چوپڑا نے کہا ہے کہ ملاقات کے 5منٹ میں ہی راگھو سے شادی کا فیصلہ کرلیا تھا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ایک پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ پرینیتی چوپڑا نے بتایا کہ عام طور پر میں کسی سے بھی ملتی ہوتو ہیلو بول کر آگے بڑھ جاتی ہوں لیکن لندن میںراگھو سے ملنے کے بعد اگلے روز ناشتے کا منصوبہ بنایا اور دونوں نے اپنی ٹیم کے ساتھ ناشتہ کیا۔انہوں نے بتایا کہ میں نہیں جانتی تھی کہ راگھو کون ہے؟، کیا کرتا ہے؟ لیکن ملاقات کے بعد راگھو چڈھا بارے معلومات حاصل کیں۔انہوں نے بتایا کہ ملاقات کے وقت میں نے 5منٹ میں ہی راگھو سے شادی کا فیصلہ کر لیا تھا ،میں دل میں خیال کر رہی تھی کہ میں اسی انسان سے شادی کرنے والی ہوں۔
پسندیدہ ویڈیوز
موسم
More forecasts: Weather Johannesburg 14 days