ڈچ اداکار و گلوکار ڈونی رولونک نے اسلام قبول کر لیا، تصاویر وائرل

لاس اینجلس : ڈچ گلوکارو اداکار ڈونی رولونک نے اسلام قبول کر لیا ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق 26سالہ نوجوان ڈچ اداکار وگلوکار ڈونی رلونک نے رواں ماہ 19اپریل کو ایک مسجد میں اسلام قبول کیا ہے جس کی ویڈیو انسٹا گرام پر وائرل ہو رہی ہے۔سوشل میڈیا پر ویڈیو پیغام میں رولونک نے کہاکہ مجھے نہیں لگتا بہت سے لوگوں نے یہ دیکھا ہے کہ یہ میرا ایک خاص دن تھا۔رولونک نے کہا کہ لوگوں کے ایک بڑے گروپ کی موجودگی میں اسلام قبول کرنے کی تصاویر کو میڈیا پر بڑے پیمانے پر رپورٹ کیا گیا ہے۔

Author