چین، ریاستی انتظامیہ برائے مارکیٹ نظم ونسق کے سربراہ لو وین 14ویں قومی عوامی کانگریس کےدوسرے سیشن کے دوسرے مکمل اجلاس کے بعد انٹرویو دے رہے ہیں۔(شِنہوا)
بیجنگ (شِنہوا) چین میں ستمبر 2024 کے اختتام تک نجی کاروباری اداروں کی تعداد 18 کروڑ 86 لاکھ سے زائد ہوگئی جو کہ ملک کے مجموعی کاروباری اداروں کا 96.37 فیصد ہے۔
ریاستی انتظامیہ برائے مارکیٹ نظم ونسق نے بدھ کو بتایا کہ ان میں سے5 کروڑ 55 لاکھ 40 ہزارنجی ادارے جبکہ 12 کروڑ 53 لاکھ 20 ہزار سے زائد خود مختار کاروبار تھے۔
انتظامیہ نے بتایا کہ بڑی تعداد میں نجی کاروباری ادارے خدمات کے شعبے سے وابستہ ہیں جن میں قیام و خوراک ، رہائش، تھوک اور خوردہ تجارت ، نقل و حمل، اشیا کا ذخیرہ اور ڈاک خدمات شامل ہیں۔
چین عرصہ دراز سے اپنے نجی شعبے کی ترقی کے لئے کوشاں ہے اور اسے ایک منڈی ،قانون اور بین الاقوامی کاروباری ماحول کے تحت قائم کرنے کی کوشش کررہا ہے۔
چین نے اکتوبر میں نجی شعبے کے فروغ سے متعلق ایک مسودہ قانون جاری کیا تھا جس پر عوامی رائے 8 نومبر تک جمع کی جائے گی۔