کمبوڈیا، سیہانوک ویل کے سیہانوک ویل خصوصی اقتصادی خطےمیں جیانگ شی 3 ایل میڈیکل پروڈکٹس فیکٹری میں محنت کش کام کررہے ہیں۔ (شِنہوا)
نوم پِن (شِنہوا) کمبوڈیا کی وزارت صنعت، سائنس، ٹیکنالوجی و اختراع نے کہا ہےکہ چین نے تقریباً ایک ہزار 273صنعتی فیکٹریوں میں سرمایہ کاری کی ہے جو کمبوڈیا کی مجموعی صنعتی فیکٹریوں کا 54.7 فیصد ہے۔
وزارت نے منگل کو ایک اعلامیہ میں کہا ہے کہ اکتوبر 2024 تک کمبوڈیا میں 2ہزار 326صنعتی فیکٹریاں کام کررہی تھیں۔ ان میں سے ایک ہزار273 فیکٹریوں میں چینی سرمایہ کاری کی مالیت 9ارب 8 کروڑ 60 لاکھ امریکی ڈالر تھی جو کمبوڈیا کی مجموعی سرمایہ کاری کے 45.49 فیصد کے مساوی ہے۔
وزارت صنعت کے وزیر ہیم وینڈی نے کہا ہے کہ کمبوڈیا اور چین کے درمیان دیرینہ دوستی ہے اور صنعت و ٹیکنالوجی میں ہمارا تعاون دونوں ممالک کے درمیان اعلیٰ درجے کے تعاون میں ایک اہم ستون کا حامل ہے۔
انہوں نے کہا کہ چین کمبوڈیا کا پیداواری شعبے میں سب سے بڑا غیر ملکی سرمایہ کار ہے۔ یہ شعبہ کمبوڈیا کے لئے اس وقت اہم کردار ادا کرے گا جب 2029 میں ہم کم ترین ترقی یافتہ ممالک کی فہرست سے نکلنے کی تیاری کر رہے ہوں گے۔
ہم چین کے ساتھ خاص طور پر مقامی خام مال کی پیداوار میں تعاون بڑھانے کے منتظر ہیں تاکہ منڈی کی بڑھتی ضروریات کو پورا کیا جا سکے۔