چین الیکٹرک گاڑیوں پر یورپی یونین کے ساتھ مذاکرات میں معاہدے کے لئے پر امید

چین کی وزارت تجارت نے امید ظاہر کی ہے کہ یورپی یونین کے ساتھ مذاکرات کے نئے دور میں چین کی تیار کردہ الیکٹرانک گاڑیوں (ای وی) کے حوالے سے باہمی طور پر قابل قبول حل نکل آئے گا- (شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چین کی وزارت تجارت (ایم او سی) نے امید ظاہر کی ہے کہ یورپی یونین (ای یو) کے ساتھ مذاکرات کے نئے دور میں چین کی تیار کردہ الیکٹرک گاڑیوں (ای وی) کی قیمتوں کے تعین کے حوالے سے باہمی طور پر قابل قبول حل نکل آئے گا۔

ایک بیان میں وزارت تجارت (ایم او سی) نے کہا کہ چین اور یورپی یونین(ای یو) کی تکنیکی ٹیموں نے فوری طور پر مذاکرات کے نئے مرحلے کا آغاز کیا ہے۔ اس سے پہلے 25 اکتوبر کو چینی وزیر تجارت وانگ وین تاؤ اور یورپی کمیشن کے ایگزیکٹو نائب صدر اور تجارتی کمشنر والڈس ڈومبروویسکس کے درمیان ویڈیو لنک کے ذریعے بات چیت ہوئی تھی۔

چینی وزارت تجارت نے بتایا کہ تفصیلی روابط کے بعد یورپی یونین فریق نے آگاہ کیا ہے کہ وہ منصوبے کے مخصوص امور پر مشاورت جاری رکھنے کے لئے چین آئے گا۔

وزارت تجارت کا کہنا ہے کہ چین اس کا خیر مقدم کرتا ہے اور امید کرتا ہے کہ فریقین کے قابل قبول حل تک پہنچنے کے لئے مذاکرات کے اگلے مرحلے میں عملیت پسندی اور توازن کے اصول پر عمل کیا جائے گا۔

یورپی یونین نے 29 اکتوبر کو کہا تھا کہ اس نے چین کی الیکٹرک گاڑیوں (ای ویز) پر 5 سال کے عرصے کے لئے حتمی ٹیکس عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Author

  • شِنہوا دنیا کی صف اول کی نیوز ایجنسیوں میں سے ایک ہے۔

    View all posts