چین ، نقل وحمل کے شعبے میں ابتدائی 9 ماہ کے دوران مستحکم نمو

چین، برآمد کی جانے والے گاڑیاں جنوب مشرقی صوبے فوجیان کے شہر ننگ دے کی ننگ دے زمینی بندرگاہ کی پارکنگ میں موجود ہیں۔ (شِنہوا)

بیجنگ (شِنہوا) چین کے نقل وحمل کے شعبے میں رواں سال کی پہلی 3 سہ ماہی کے دوران مستحکم ترقی کی رفتار برقرار رہی ہے۔

چائنہ فیڈریشن آف لاجسٹکس اینڈ پرچیزنگ کے مطابق اس مدت کے دوران سماجی ترسیل گزشتہ برس کی نسبت 5.6 فیصد اضافے سے 2582 کھرب یوآن (تقریباً 362.2 کھرب امریکی ڈالر) تک پہنچ گئی۔

اس عرصے میں خاص کر صنعتی مصنوعات کی ترسیل میں گزشتہ برس کی نسبت 5.6 فیصد اضافہ ہواجبکہ قابل تجدید وسائل کی ترسیل 10.1 فیصد بڑھی۔

فیڈریشن نے بتایا کہ اس مدت میں سماجی ترسیل کے اخراجات گزشتہ برس کی نسبت 2.3 فیصد اضافے سے134 کھرب یوآن ہوگئے۔

اس عرصے میں جی ڈی پی کے تناسب سے سماجی ترسیل کے اخراجات 14.1 فیصد رہے جو گزشتہ برس کی اسی مدت کے مقابلے میں 0.2 فیصد پوائنٹس کم ہے۔

ابتدائی 3 سہ ماہی کے دوران نقل وحمل کی صنعت کی مجموعی آمدن 100 کھرب یوآن رہی جو گزشتہ برس کی نسبت 3.7 فیصد زائد ہے۔

Author

  • Xinhua

    شِنہوا دنیا کی صف اول کی نیوز ایجنسیوں میں سے ایک ہے۔

    View all posts
اپنا تبصرہ لکھیں