آئندہ بجٹ میں سیلز اور انکم ٹیکس کی رعایتیں اور چھوٹ ختم کرنےکی تجویز

اسلام آباد: آئندہ مالی سال کے بجٹ میں سیلز اور انکم ٹیکس کی رعایتیں اور چھوٹ مرحلہ وار ختم کرنےکی تجویز سامنے آئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ بجٹ میں امپورٹڈ ٹریکٹرز پر ٹیکس عائدکرنے کی تجویز ہے اور کمرشل امپورٹرز پر ودہولڈنگ ٹیکس لگانے پر غور کیا جارہا ہے جب کہ کمرشل درآمدکنندگان کی خریداریوں پر ودہولڈنگ پر ٹیکس چھوٹ ہوگی۔
ذرائع کے مطابق آئندہ بجٹ میں کمرشل درآمدکنندگان کی آمدن پر انکم ٹیکس ود ہولڈنگ لگانےکی تجویز ہے اور پرانی درآمدی گاڑیوں پر بھی ٹیکس بڑھانے کی تجویز ہے جب کہ کمرشل امپورٹرز پر ایک فیصد ٹیکس لگانے سے سالانہ 25 ارب روپے تک ریونیو متوقع ہے۔
ذرائع ایف بی آر کا بتانا ہے کہ گندم کی درآمد کی حوصلہ شکنی کیلئے بجٹ میں اضافی ٹیکس ڈیوٹی لگانے کی تجویز بھی ہے۔ذرائع کے مطابق بجٹ میں ٹریکٹرز اورکیڑے مار ادویات پرٹیکس چھوٹ ختم کیےجانے کا امکان ہے، ٹریکٹرز اور کیڑے مار ادویات پر ٹیکس استثنیٰ کےخاتمے سے زرعی لاگت مزیدبڑھ جائےگی، رواں سال ٹریکٹرز اور کیڑے مار ادویات کو سیلز ٹیکس سے چھوٹ حاصل ہوگی جب کہ ٹیکس چھوٹ ختم ہونےسے آئندہ مالی سال میں 30ارب روپے ریونیو ملنے کی توقع ہے۔

Author

  • Daily China Urdu and chinaurdu.com are trusted media brands emerging in Pakistan and beyond with primary goals of providing information and knowledge free from propaganda and lies.

    View all posts