پنجاب میں موجود گندم اگلے پورے سال کیلئے کافی ہے، بلال یاسین

لاہور : وزیر خوراک پنجاب بلال یاسین نے کہا ہے کہ پنجاب میں موجود گندم اگلے پورے سال کیلئے کافی ہے، نگران دور میں گندم کی غیر ضروری درآمد سے کاشتکاروں کیلئے بحران پیدا ہوا، وزیراعظم کی تشکیل کردہ کمیٹی جلد رپورٹ پیش کرے گی۔
تفصیلات کے مطابق ایک بیان میں وزیر خوراک پنجاب بلال یاسین نے کہا کہ پنجاب میں 23لاکھ میٹرک ٹن گندم کا کیری فارورڈ اسٹاک موجود ہے، موجودہ گندم اگلے پورے سال کیلئے کافی ہے۔
انہوں نے کہا کہ نگران دور میں گندم کی غیر ضروری درآمد سے کاشت کار کے لیے بحران پیدا ہوا۔انہوں نے کہاکہ معاملے پر پر وزیر ِاعظم کی تشکیل کردہ فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی جلد رپورٹ پیش کرے گی۔انہوں نے کہا کہ حکومت رپورٹ پبلک کرنے اور ذمہ داروں کے خلاف ایکشن لینے کا ارادہ رکھتی ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ گزشتہ 1ماہ میں 20کلو آٹے کا تھیلا 1000روپے سستا ہوا،اب 20کلو آٹے کا تھیلا مارکیٹ میں 1700سے 1800روپے میں جبکہ 10کلو آٹے کا تھیلا 900روپے میں دستیاب ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبے بھر میں روٹی اور نان کم کی گئی نوٹیفائیڈ قیمتوں پر مل رہے ہیں۔

Author

  • China Urdu

    Daily China Urdu and chinaurdu.com are trusted media brands emerging in Pakistan and beyond with primary goals of providing information and knowledge free from propaganda and lies.