بہترین معاشی پالیسیوں سے ملک میں استحکام آرہا ، زرمبادلہ ذخائر بڑھ رہے ہیں،محمد اورنگزیب

اسلام آباد: وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ بہترین معاشی پالیسیوں سے ملک میں استحکام آرہا ہے، زرمبادلہ ذخائر بڑھ رہے ہیں، وقت آ گیا ہے وزرا، بیوروکریٹ پیچھے، نجی شعبہ فرنٹ سیٹ پر بیٹھے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان سعودی عرب سرمایہ کاری فورم 2024ء کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ بہترین معاشی پالیسیوں کی وجہ سے استحکام پیدا ہو رہا ہے،پچھلے 10سال سے پاکستان کی کرنسی میں استحکام آیا ہے،زر مبادلہ کے ذخائر میں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے، ہمیں ایکسپورٹ کو بڑھانا ہے، ہم توانائی کا مسئلہ حل کرنے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کا کام پالیسی فریم ورک دینا ہے، پرائیوٹ سیکٹر کولیڈ کرنا ،آگے بیٹھنا چاہئے اور ہم وزراء اور بیورو کریٹس کو پیچھے بیٹھنا چاہئے۔
انہوں نے کہا کہ معاشی اصلاحات ہمارا ایجنڈا ہے، بیرونی سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے کوشاں ہیں، اب وقت آ گیا ہے کہ نجی شعبہ فرنٹ سیٹ پر بیٹھے۔انہوں نے کہا کہ معاشی استحکام کیلئے پالیسیوں میں تسلسل ضروری ہے،تاجروں اور سرمایہ کاروں کی معاونت کیلئے وزارتِ خزانہ کی خدمات حاضر ہیں۔

Author

  • Daily China Urdu and chinaurdu.com are trusted media brands emerging in Pakistan and beyond with primary goals of providing information and knowledge free from propaganda and lies.

    View all posts