ایف بی آر کی ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنیوالوں کی سمیں بلاک کرنے کی درخواست مسترد کردی

اسلام آباد: پی ٹی اے نے ایف بی آر کی ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنیوالوں کی موبائل سم بلاک کرنے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ قانونی طور پر وہ سمز بند کرنے کے حکم پر عمل کرنے کے پابند نہیں، اقدام سے ای کامرس اور ٹرانزیکشنز کا عمل بھی متاثر ہوگا۔
اطلاعات کے مطابق پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے ایف بی آر کی ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنیوالوں کی موبائل سم بلاک کرنے کی درخواست مسترد کردی ہے۔
پی ٹی اے کی جانب سے ایف بی آر کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ وہ قانونی طور پر سمیں بند کرنے کے اس حکم پر عمل کرنے کے پابند نہیں نہ ہی سم بلاک کرنے کا عمل ہمارے فریم ورک سے مطابقت نہیں رکھتا۔خط میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں صرف 27فیصد خواتین اپنے نام پر نکالی گئی سمیں استعمال کرتی ہیں ،باقی خواتین اور بچے خاندان کے مرد حضرات کے نام پر سمیں استعمال کرتے ہیں۔
خط میں کہا گیا ہے کہ موبائل سمز بند کرنے سے ای کامرس اور ٹرانزیکشنز کا عمل بھی متاثر ہوگا۔خط میں کہا گیا ہے کہ موبائل سمیں بند کرنے کی بجائے کوئی اور لائحہ عمل پیش کیا جائے گا۔

Author

  • Daily China Urdu and chinaurdu.com are trusted media brands emerging in Pakistan and beyond with primary goals of providing information and knowledge free from propaganda and lies.

    View all posts