پاکستان میں اگلے سال مہنگائی 15فیصد رہ جائیگی، ایشین بینک

اسلام آباد : ایشین ڈویلپمنٹ بینک نے کہاہے کہ اسی تناسب سے پاکستانی معیشت کا پہیہ چلتا رہا تو 2025ء میں مہنگائی کم ہو کر 15 فیصدرہ جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق ایشین ڈویلپمنٹ بینک، سٹیٹ بینک اور شماریات بیورو نے معاشی کارکردگی پر رپورٹس جاری کردیں۔رپورٹس کے مطابق گزشتہ 9ماہ سے پاکستان کی معیشت درست سمت پر چل رہی ہے، سال 2023 کی نسبت رواں سال پاکستان کی معاشی صورتحال بہتر رہی۔اے ڈی بی نے کہا ہے کہ اسی تناسب سے معیشت کا پہیہ چلتا رہا تو 2025 میں مہنگائی کم ہو کر 15 فیصد رہ جائے گی۔پاکستان اکنامک آؤٹ لک نے اپنی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں استحکام دیکھا گیا، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان دیکھا گیا جبکہ سٹیٹ بینک کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جی ڈی پی کی شرح نمو 2سے 3 فیصد کے درمیان رہنے کی توقع ہے، شرح نمو میں اضافے کا کلیدی محرک زراعت کا شعبہ ہے۔رپورٹ کے مطابق مالی سال 2024 میں گندم، چاول، مکئی اور کپاس کی فصلوں میں بمپر اضافہ ہوا اور زراعت کے شعبے کی شرح نمو 7 فیصد سے زائد رہی، ترسیلات زر میں اضافے سے کرنٹ اکانٹ میں 619 ملین ڈالر کا اضافہ ہوا۔

Author

  • China Urdu

    Daily China Urdu and chinaurdu.com are trusted media brands emerging in Pakistan and beyond with primary goals of providing information and knowledge free from propaganda and lies.

    View all posts