سندھ کے ڈھرکی میں تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت

اسلام آباد: ماڑی پیٹرولیم لمیٹڈ نے کہا ہے کہ ڈھرکی میں تیل و گیس کی نئی ریافت سے یومیہ 25لاکھ مکعب فٹ گیس،1040 بیرل خام تیل حاصل ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق ماڑی پیٹرولیم لمیٹڈ نے سندھ کے شہر ڈھرکی میں تیل و گیس کے نئے ذخائر کی دریافت کا اعلان کیا ہے۔جاری اعلامئے کے مطابق ابتدائی طور پر نئی دریافت سے یومیہ 25لاکھ مکعب فٹ گیس ،1040بیرل خام تیل حاصل ہو گا۔ بیان کے مطابق ماڑی فیلڈ کے کنویں شوال1سے تیل کے اہم ذخائر دریافت کئے گئے ہیں۔شوال1پر کام کا آغاز 27جنوری 2024 سے شروع کیا تھا، کنویں کو 1136میٹر کی گہرائی تک کامیابی سے کھودا گیا ہے۔ اعلامئے کے مطابق ایم پی سی ایل کے ایم ڈی فہیم حیدر نے دریافت کو کمپنی کے جیو سائنسدانوں اور انجینئرز کیلئے قابل ذکر کامیابی قرار دیا ہے۔

Author

  • China Urdu

    Daily China Urdu and chinaurdu.com are trusted media brands emerging in Pakistan and beyond with primary goals of providing information and knowledge free from propaganda and lies.

    View all posts