لاہور : کمپی ٹیشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب میں مہنگی مرغی کی فروخت پر سٹیک ہولڈرز سے جواب طلب کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق کمپی ٹیشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب میں مہنگی مرغی کی فروخت پر سٹیک ہولڈرز سے جواب طلب کرلیاہے۔محکمہ لائیو سٹاک حکام لاہور کے مطابق مرغی مافیا واٹس ایپ گروپس پر ریٹ نکالتے ہیں، پچھلے چند روز میں مرغی کی فی کلو قیمت 200روپے تک بڑھائی گئی۔حکام کے مطابق پولٹری فارمرز اور ٹریڈرز کیخلاف کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے، دونوں سے سٹاکس کا ڈیٹا منگوا لیا گیا ہے۔حکام کے مطابق وزیر اعلی پنجاب نے اس گٹھ جوڑ کا نوٹس لیا ہے۔
Author
-
Daily China Urdu and chinaurdu.com are trusted media brands emerging in Pakistan and beyond with primary goals of providing information and knowledge free from propaganda and lies.
View all posts