ہومUncategorizedکراچی میں پانی اور سیوریج کے نرخوں میں 7 فیصد اضافہ

کراچی میں پانی اور سیوریج کے نرخوں میں 7 فیصد اضافہ

کراچی (لارڈ میڈیا): کراچی واٹر کارپوریشن نے پانی اور سیوریج کے نرخوں میں 7 فیصد اضافہ کردیا ہے۔ سندھ حکومت نے کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کے پانی اور سیوریج چارجز کے نظرثانی شدہ ٹیرف کی منظوری دے دی ہے اور اس کا باضابطہ گزٹ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق، مالی سال 2026-27 کے لیے پانی اور سیوریج کے نرخوں میں اوسط کنزیومر پرائس انڈیکس (سی پی آئی) کی بنیاد پر 7.05 فیصد اضافہ کیا گیا ہے جبکہ اس کا اطلاق یکم جولائی 2026 سے ہوگا۔

کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کے بورڈ نے مالی سال 2026-27 کے لیے ریٹیل اور بلک صارفین کے پانی اور سیوریج چارجز میں 7.05 فیصد اضافے کی منظوری دی تھی، جسے سندھ حکومت کی جانب سے باضابطہ گزٹ کا حصہ بنا دیا گیا ہے۔

نظرثانی شدہ ٹیرف کے تحت رہائشی پلاٹس کے لیے پانی اور سیوریج کے ماہانہ چارجز پلاٹ رقبے کے حساب سے مقرر کیے گئے ہیں جبکہ مختلف نوعیت کے کاروباری مراکز اور دکانوں کے لیے فکسڈ ماہانہ پانی اور سیوریج چارجز بھی مقرر کیے گئے ہیں۔

واٹر کارپوریشن کے مطابق نظرثانی شدہ ٹیرف کا مقصد ادارے کے ریونیو بیس کو مضبوط بنانا اور شہر میں پانی کی فراہمی، سیوریج نظام کی دیکھ بھال، مرمت و بحالی اور دیگر شہری خدمات کی پائیدار فراہمی کے لیے مالی وسائل کو بہتر بنانا ہے۔ واٹر بورڈ ایکٹ میں ہر سال واٹر کارپوریشن کو نرخوں میں 7 فیصد اضافے کی اجازت ہے اور تقریباً ہر سال یہ اضافہ ہو تا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں