ہومUncategorizedاسحاق ڈار کی ناروے کے وزیر خارجہ سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات...

اسحاق ڈار کی ناروے کے وزیر خارجہ سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات مضبوط بنانے پر اتفاق

اسلام آباد (لارڈ میڈیا): ناروے کے وزیر خارجہ ایسپن بارتھ ایڈ نے اسلام آباد میں وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات کی۔ ملاقات میں دونوں ممالک نے دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط کرنے پر اتفاق کیا۔

ملاقات کے دوران اسحاق ڈار نے ناروے کے وزیر خارجہ کا پاکستان آمد پر خیرمقدم کیا اور کہا کہ ناروے نے پاک بھارت کشیدگی کے وقت میں پاکستان کے ساتھ رابطے میں رہ کر اہم کردار ادا کیا۔

ناروے کے وزیر خارجہ ایسپن بارتھ ایڈ نے پاکستانی کمیونٹی کی ناروے میں موجودگی کو سراہا اور کہا کہ ناروے کی کمپنیاں پاکستان کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان اور ناروے اقوام متحدہ کے چارٹر پر عمل درآمد جاری رکھیں گے۔ انہوں نے مسئلہ کشمیر پر بھی ناروے کے وزیر خارجہ کو بریفنگ دی۔

ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس میں اسحاق ڈار نے ناروے کی میری ٹائم اتھارٹی کی پاکستان کو ٹریننگ فراہم کرنے پر شکریہ ادا کیا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں