ہومتازہ ترینجنوبی کوریا کےخصوصی استغاثہ نے مارشل لا کا جواز پیش کرنے پر...

جنوبی کوریا کےخصوصی استغاثہ نے مارشل لا کا جواز پیش کرنے پر سابق صدر یون کے خلاف فردِ جرم عائد کر دی

سیول (شِنہوا) جنوبی کوریا کے خصوصی استغاثہ نے بدھ کے روز سابق صدر یون سوک یول کے خلاف مارشل لا نافذ کرنے کے اقدام کو جائز قرار دینے پر فرد جرم عائد کر دی۔

مقامی میڈیا کے مطابق دوسرے خصوصی کونسل کوون چھانگ- یونگ کی سربراہی میں قائم ٹیم، جس نے مارشل لا سے متعلق باقی ماندہ الزامات اور دیگر بدعنوانی کے معاملات کی تحقیقات کیں، نے یون سوک یول پر اس ہدایت کے حوالے سے فرد جرم عائد کی کہ اتحادی ممالک کو مختصر مدت کے لئے نافذ کئے گئے مارشل لا کے جواز میں پیغامات پھیلائے جائیں۔

یون سوک یول نے 3 دسمبر 2024 کی شب ہنگامی مارشل لا نافذ کیا تھا، تاہم قومی اسمبلی نے چند گھنٹے بعد ہی اسے منسوخ کر دیا تھا۔

یون سوک یول پر الزام عائد کیا گیا کہ انہوں نے 3 اور 4 دسمبر 2024 کے دوران امریکہ سمیت اہم اتحادی ممالک کو مسخ شدہ معلومات پر مبنی پیغامات پھیلانے کا حکم دیا تاکہ مارشل لا کے نفاذ کو جائز ثابت کیا جا سکے۔

خصوصی استغاثہ کی ٹیم نے نتیجہ اخذ کیا کہ یون سوک یول نے صدارتی قومی سلامتی دفتر اور وزارت خارجہ کو ان کی قانونی ذمہ داریوں سے ہٹ کر فرائض انجام دینے پر مجبور کرکے اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کیا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں