ہومتازہ ترینچین میں ’’15 منٹ کے فٹنس سرکل‘‘ کھیلوں کو روزمرہ زندگی کے...

چین میں ’’15 منٹ کے فٹنس سرکل‘‘ کھیلوں کو روزمرہ زندگی کے قریب لا رہے ہیں

ہفتے کے روز چین میں ورزش اور جسمانی سرگرمیوں کا 18واں قومی دن منایا گیا۔

چین بھر میں زیادہ سے زیادہ لوگوں کو اپنے گھروں کے قریب کھیلوں کی سہولیات دستیاب ہو رہی ہیں۔

سال 2025 کے اختتام تک چین میں کھیلوں کے 50 لاکھ سے زائد مقامات تعمیر کئے گئے جن کا مجموعی رقبہ 4.37 ارب مربع میٹر تھا۔

کمیونٹی سطح پر ’’15 منٹ کے فٹنس سرکل‘‘ حکومتی پالیسی کی اہم ترجیح بن چکے ہیں جن کے تحت شہری گھر سے مختصر پیدل سفر کے ذریعے کھیلوں کی سہولیات تک پہنچ سکتے ہیں۔

لو فو روڈ پاکٹ پارک، تیانجن
فٹنس کی یہ جگہ 4400 مربع میٹر پر پھیلی ہوئی ہے جو شہری علاقے کی ایک غیر استعمال شدہ جگہ کو تبدیل کرکے بنائی گئی ہے۔ اس سے قریبی علاقے کے 30 ہزار سے زائد رہائشیوں کو سہولت ملی ہے۔

ساؤنڈ بائٹ 1 (چینی): مسٹر لی، مقامی رہائشی، تیانجن
’’جب سے یہ پاکٹ پارک بنایا گیا ہے میں باقاعدگی کے ساتھ تقریباً ہر روز یہاں آتا ہوں۔ سردیوں میں موسم چاہے کتنا ہی سرد کیوں نہ ہو میں پھر بھی یہاں ورزش کرنے آتا ہوں۔ میں اس بات کو یقینی بناتا ہوں کہ یہاں موجود ورزش کے تمام آلات استعمال کروں۔ بہرحال ورزش کرنا ورزش نہ کرنے سے بہتر ہے۔‘‘

ساؤنڈ بائٹ 2 (چینی): محترمہ ژانگ، مقامی رہائشی، تیانجن
’’میں یہاں چہل قدمی کر سکتی ہوں۔ ہلکی دوڑ لگا سکتی ہوں اور کچھ ورزش بھی کر سکتی ہوں۔ اس سے مجھے واقعی بہت اطمینان محسوس ہوتا ہے۔‘‘

جُوئے کاؤنٹی، حہ زےشہر، صوبہ شان ڈونگ
کھیلوں کی سہولیات میں اضافے سے کمیونٹی میں باقاعدگی سے کھیلوں کی سرگرمیوں کے انعقاد میں مدد مل رہی ہے۔

ساؤنڈ بائٹ 3 (چینی): ژانگ یوہان، جُوئے کاؤنٹی، حہ زےشہر، رکن، مقامی یوتھ فٹ بال ٹیم، صوبہ شان ڈونگ
’’میں دن کے وقت گھر پر اپنا ہوم ورک کرتی ہوں اور شام کو قریبی گراؤنڈ میں اپنے دوستوں کے ساتھ فٹ بال کھیلتی ہوں۔ گراؤنڈ بہت اچھا بنایا گیا ہے۔ یہاں روشنی کا اچھا انتظام ہے جبکہ موسم بھی خوشگوار اور ٹھنڈا رہتا ہے۔ اس موسم گرما کی تعطیلات میرے لئے بہت مفید اور بھرپور رہی ہیں۔‘‘

عوامی سطح پر فٹنس کے فروغ کو طویل مدتی منصوبہ بندی کے ذریعے تقویت دی گئی ہے۔

سال 2014 میں چین نے ملک گیر سطح پر فٹنس کے فروغ کو قومی حکمتِ عملی کا درجہ دیا۔

رواں برس جولائی میں چین نے سال 2026 سے سال 2030 تک کے لئے قومی فٹنس منصوبے کا اعلان کیا ہے۔ اس منصوبے کے تحت سال 2030 تک تقریباً 40 فیصد آبادی کو باقاعدگی سے جسمانی ورزش میں شامل کرنے جبکہ کھیلوں کی فی کس سہولیات کے لئے اوسط جگہ بڑھا کر تقریباً چار مربع میٹر کرنے کا ہدف بھی مقرر کیا گیاہے۔

بیجنگ سےشِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں