ہومتازہ ترینکنگنا رناوت کی نصیرالدین شاہ پر کڑی تنقید

کنگنا رناوت کی نصیرالدین شاہ پر کڑی تنقید

ممبئی (لارڈ میڈیا): بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت نے سینئر اداکار نصیرالدین شاہ پر تنقید کرتے ہوئے انہیں ‘لومڑی’ کہا ہے۔ یہ تنازع اس وقت شروع ہوا جب نصیرالدین شاہ نے بالی ووڈ کی خاموشی کو ایسے ‘کتے’ سے تشبیہ دی جو منہ میں ہڈی ہونے کے باعث بھونک نہیں سکتا۔

جھارکھنڈ میں طلبہ کے احتجاج کے دوران پیوش مشرا نے نصیرالدین کے بیان پر سوال اٹھایا اور کہا کہ اگر وہ بالی ووڈ کی خاموشی پر سوال کر رہے ہیں تو انہیں خود بھی احتجاج میں موجود ہونا چاہیے۔

کنگنا رناوت نے پیوش مشرا کے بیان کا جواب دیتے ہوئے نصیرالدین شاہ کو ‘لومڑی’ کہا۔ ان کا کہنا تھا کہ کتے کی وفاداری قابل فخر ہو سکتی ہے، مگر نصیرالدین شاہ اس ملک میں رہتے اور کماتے ہیں لیکن ان کی ہمدردیاں پڑوسی ملک کے لیے ہیں۔

کنگنا کے تازہ بیان کے بعد نصیرالدین شاہ اور ان کے درمیان تنازع مزید شدت اختیار کر گیا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں