ہومتازہ ترینپاکستان کا فلسطینیوں کو فوری تحفظ دینے کا مطالبہ

پاکستان کا فلسطینیوں کو فوری تحفظ دینے کا مطالبہ

نیویارک (لارڈ میڈیا): پاکستان نے مقبوضہ مغربی کنارے کی بگڑتی صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فلسطینیوں کو فوری تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے اپنے خطاب میں کہا کہ مقبوضہ مغربی کنارے کی صورتحال تیزی سے خراب ہو رہی ہے اور سلامتی کونسل کو فوری اقدام کرنا ہوگا۔

عاصم افتخار نے اسرائیل کے غیر قانونی اقدامات کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ان کا مقصد قبضے کو مستحکم کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل کی آبادکاری میں توسیع تشویشناک حد تک پہنچ چکی ہے اور یہ فلسطینی سرزمین کو تقسیم کرنے کی کوشش ہے۔

پاکستانی مندوب نے کہا کہ آبادکاروں کا تشدد فوری بند کیا جائے اور ذمہ داروں کو جوابدہ ٹھہرایا جائے۔ انہوں نے مسجد اقصیٰ میں اشتعال انگیز کارروائیوں پر بھی شدید تشویش کا اظہار کیا اور فلسطینیوں کو بین الاقوامی تحفظ فراہم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

عاصم افتخار نے مزید کہا کہ سلامتی کونسل کو یونیسیف کی سفارشات پر عملدرآمد کرنا چاہیے تاکہ فلسطینیوں کی حالت بہتر ہو سکے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں