ہومپاکستانمیجر طفیل محمد شہید کا یوم شہادت، صدر مملکت کا خراج عقیدت

میجر طفیل محمد شہید کا یوم شہادت، صدر مملکت کا خراج عقیدت

اسلام آباد: صدر آصف زرداری نے میجر طفیل محمد شہید (نشان حیدر)کو 67 ویں یومِ شہادت پر خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اپنے عظیم سپوتوں کی قربانیوں کی بدولت ہی آج محفوظ ہے۔

جاری بیان میں صدر زرداری نے کہا کہ قوم میجر طفیل محمد شہید سمیت ملکی سلامتی کیلئے جانیں نچھاور کرنیوالے تمام ہیروز کو سلام پیش کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان آج ان عظیم سپوتوں کی قربانیوں کی بدولت ہی محفوظ ہے۔

انہوں نے کہا کہ میجر طفیل محمد شہید کی قربانی قوم کیلئے مشعل راہ ہے، شہدا کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھیں گے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں