ہومپاکستاناسحاق ڈار کی جمہوریہ کانگو کے صدر سے ٹیلی فونک رابطہ، مکہ...

اسحاق ڈار کی جمہوریہ کانگو کے صدر سے ٹیلی فونک رابطہ، مکہ دفاعی معاہدے پر گفتگو

اسلام آباد (لارڈ میڈیا): نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے جمہوریہ کانگو کے صدر فیلکس انتونین تشیسکیدی تشیلومبو سے ٹیلی فونک گفتگو میں پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی تفصیلات پر تبادلہ خیال کیا۔

اسحاق ڈار نے معاہدے کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ یہ اسٹریٹجک تعاون کے فروغ اور خطے میں امن و استحکام کے لیے معاون ثابت ہوگا۔

دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور جمہوریہ کانگو کے دوطرفہ تعلقات پر بھی گفتگو کی اور اعلیٰ سطح کے روابط سمیت باہمی تعاون کو مضبوط بنانے کی اہمیت پر اتفاق کیا۔

نائب وزیراعظم نے کانگو کے عوام اور صدر کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں