بیجنگ(شِنہوا)چین نے امریکہ کی جانب سے ٹیکنالوجی اور تجارتی معاملات کو سیاسی رنگ دینے اور انہیں ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے کے عمل کی مخالفت کی ہے۔
چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکن کے یہ ریمارکس امریکی محکمہ انصاف کے اس دعوے کے ردعمل میں سامنے آئے جس میں 2 چینی شہریوں پر امریکہ کی برآمدی پابندیوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے این ویڈیا کی تیار کردہ جدید اے آئی چِپس چین بھیجنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ چین ٹیکنالوجی اور تجارتی معاملات کو سیاسی رنگ دینے اور انہیں ہتھیار بنا کر چین کے خلاف بدنیتی سے رکاوٹیں کھڑی کرنے اور نشانہ بنانے کے امریکی رویّے کی سخت مخالفت کرتا ہے۔ امریکہ کو چاہیے کہ وہ چینی شہریوں کے جائز اور قانونی حقوق و مفادات کا مخلصانہ طور پر تحفظ کرے۔
