ہومتازہ ترینمیڈیکل کالجز میں سیٹیں خالی رہنے پر پاسنگ مارکس 50 فیصد کرنے...

میڈیکل کالجز میں سیٹیں خالی رہنے پر پاسنگ مارکس 50 فیصد کرنے کی تجویز

اسلام آباد (لارڈ میڈیا): میڈیکل کالجز میں میرٹ کم کرنے کے باوجود سیٹیں خالی رہنے پر پاسنگ مارکس 50 فیصد کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔ یہ تجویز قومی اسمبلی کی قومی صحت کی قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں دی گئی، جس کی صدارت مہیش کمار نے کی۔ اجلاس میں زائد فیسوں کی وصولی کی شکایات کا بھی جائزہ لیا گیا۔

چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ میڈیکل کالجز سالانہ 18 لاکھ تک فیس لے سکتے ہیں، تاہم کچھ کالجز کی شکایت ملی ہے کہ وہ زیادہ فیس وصول کر رہے ہیں۔ ان کالجز کی تفصیلات طلب کی گئی ہیں۔

وفاقی وزیر صحت نے اجلاس میں بتایا کہ 61 کالجز نے فیسوں میں اضافہ کے لیے درخواست دی ہے، تاہم صرف 35 کالجز فیس میں اضافے کی شرائط پوری کر سکے ہیں۔ جو شرائط پر پورا نہیں اترتے وہ فیس نہیں بڑھا سکتے۔

صدر پی ایم ڈی سی نے کہا کہ زائد فیس کی شکایات پر نوٹس جاری کر دیے گئے ہیں۔ مصطفیٰ کمال نے کہا کہ جہاں فیس 35 لاکھ ہے ان کی سیٹیں خالی نہیں، اگر فیس مسئلہ ہوتا تو زیادہ فیس والوں کی سیٹیں بھی خالی ہوتیں۔

صدر پی ایم ڈی سی نے کہا کہ پنجاب کے سرکاری کالجز کی 468 سیٹیں اور فاٹا کی 315 سیٹیں بڑھا دی گئی ہیں جبکہ سندھ کی سیٹیں نہیں بڑھائی گئیں کیونکہ انہوں نے اپلائی نہیں کیا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں