لاہور (لارڈ میڈیا) غازی آباد پولیس اسٹیشن میں مبینہ زیادتی کیس کی ابتدائی میڈیکل رپورٹ سامنے آ گئی ہے جس میں لڑکی کے ساتھ زیادتی کے شواہد نہیں ملے۔
مبینہ زیادتی کے الزام میں گرفتار پولیس اہلکار عمران کا بیان بھی منظر عام پر آ گیا ہے۔
پولیس اہلکار عمران کے مطابق لڑکی اپنے اہل خانہ کے ہمراہ بھیک مانگتی تھی اور بھیک مانگنے سے روکنے کے لیے پولیس اسٹیشن لایا گیا۔
اہلکار نے مزید بتایا کہ لڑکی کو کچھ دیر پولیس اسٹیشن میں رکھا گیا اور رونے پر والدین کے پاس واپس بھیج دیا گیا۔
پولیس اہلکار کے بیان اور ابتدائی میڈیکل رپورٹ کی روشنی میں تحقیقات جاری ہیں جبکہ حتمی صورتحال فرانزک رپورٹ کے بعد واضح ہوگی۔


