ہومتازہ ترینہم شطرنج کے ماہر کھلاڑی ہیں، ایران کا امریکہ کو دوٹوک جواب

ہم شطرنج کے ماہر کھلاڑی ہیں، ایران کا امریکہ کو دوٹوک جواب

تہران (لارڈ میڈیا): ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی شطرنج کی حکمت عملی کا جواب دیتے ہوئے ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ ایرانی شطرنج کے ماہر کھلاڑی ہیں۔ انہوں نے ہفتہ وار پریس بریفنگ میں کہا کہ جب تک امریکا کی بحری ناکہ بندی جاری رہے گی، آبنائے ہرمز کو محفوظ آبی گزرگاہ قرار دینے کے لیے ضروری حالات پیدا نہیں ہوسکتے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ مذاکرات اور دباؤ کی حکمت عملی کو شطرنج کے کھیل سے تشبیہ دی تھی اور کہا تھا کہ امریکا ایران کے خلاف فوجی کارروائی کے بجائے اقتصادی دباؤ کو مزید وقت دے رہا ہے۔

ایران نے آبنائے ہرمز کے حوالے سے متعدد مطالبات پیش کیے ہیں جس کے بعد خطے میں کشیدگی مزید بڑھ گئی تھی۔ آبنائے ہرمز دنیا کی اہم ترین بحری گزرگاہوں میں شمار ہوتی ہے اور خلیج سے عالمی منڈیوں تک تیل کی ترسیل کے لیے اس کی غیر معمولی اہمیت ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں