ہومتازہ ترینچین کی عالمی سطح پر بڑھتی پذیرائی عالمی امور میں اس کے...

چین کی عالمی سطح پر بڑھتی پذیرائی عالمی امور میں اس کے بڑھتے کردار کی عکاس ہے،سابق امریکی قانون ساز

واشنگٹن (شِنہوا) سابق امریکی ریاستی قانون ساز نے کہا ہے کہ عالمی سطح پر چین کی بڑھتی پذیرائی عالمی مسائل سے نمٹنے اور زیادہ ذمہ داریاں سنبھالنے میں اس کے قائدانہ کردار کی عکاسی کرتی ہے۔

شِنہوا کو دیئے گئے ایک آن لائن انٹرویو میں 1973 سے 1981 تک ریاست آئیووا کی قانون ساز اسمبلی کے رکن رہنے والے گریگ کیوسیک نے کہا کہ انہیں پیو تحقیقی مرکز کے اس سروے پر حیرت نہیں ہوئی جس کے مطابق زیادہ لوگ امریکہ کے مقابلے میں چین کے بارے میں مثبت رائے رکھتے ہیں۔

طویل عرصے سے ڈیموکریٹک پارٹی سے وابستہ کیوسیک نے کہا کہ اس سال کے شروع میں جب ’انہوں‘ نے وینزویلا کے صدر کو اغوا کیا تو یہ بین الاقوامی قانون کی سنگین خلاف ورزی تھی، اس کے باوجود ایران کے خلاف بلاجواز اور غیر ضروری جنگ شروع کرتے ہوئے ’انہوں‘ نے اس اقدام کا بھی جواز پیش کیا۔

جب ان سے پوچھا گیا کہ چین نے عالمی سطح پر اپنے تاثر کو بہتر بنانے کے لئے کیا اقدامات کئے ہیں تو انہوں نے جواب دیا کہ "اس میں سے بہت کچھ وہ ہے جو چین نے نہیں کیا۔”

کیوسیک نے کہا کہ چین نے برا طرز عمل اختیار نہیں کیا۔ چین نے کسی پر حملہ نہیں کیا۔ چین دوسرے ممالک کے رہنماؤں کو برے القابات سے نہیں پکارتا۔ چین لوگوں کے ساتھ احترام سے پیش آتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین عالمی امن اور استحکام کے تحفظ میں فعال کردار ادا کر رہا ہے۔

سابق امریکی ریاستی قانون ساز نے موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے میں چین کی عالمی قیادت کو بھی سراہا۔ انہوں نے چین کی شاندار شجرکاری مہم کے علاوہ ضرورت مند ممالک کی مدد کے لئے قرضوں کے پروگراموں کا بھی ذکر کیا۔

کیوسیک نے کہا کہ انہیں توقع ہے کہ عالمی سطح پر چین کے بارے میں مثبت تاثر میں یہ تبدیلی جاری رہے گی۔

پس ایک طرف چین کی مثبت عالمی ساکھ ہے اور دوسری طرف امریکہ کا انتہائی منفی تاثر ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں