کراچی (لارڈ میڈیا) پاکستان کے ساحلی علاقے کیٹی بندر کے قریب زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ زلزلے کی شدت 4.5 ریکارڈ کی گئی ہے۔
زلزلے کی گہرائی 40 کلومیٹر تھی اور مرکز کیٹی بندر سے 156 کلومیٹر جنوب مغرب میں سمندر میں تھا۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ زلزلہ آج صبح 8 بج کر 31 منٹ پر ریکارڈ کیا گیا ہے۔


