ممبئی (لارڈ میڈیا) معروف بھارتی اداکار امیتابھ بچن نے شو کون بنے گا کروڑ پتی کے دوران اداکارہ پریتی زنٹا سے مزاحیہ انداز میں شکوہ کیا۔ شو کے نئے پرومو میں امیتابھ بچن نے پریتی زنٹا سے کہا کہ وہ ہر سال 31 جنوری کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہیں مگر جواب نہیں ملتا۔
پریتی زنٹا نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ ان کے پیغامات کا جواب دیتی ہیں، لیکن ایک ہفتے بعد، جس پر شو میں موجود افراد ہنس پڑے۔
امیتابھ بچن نے اپنی ایک پرانی سوشل میڈیا پوسٹ کا حوالہ بھی دیا، جس میں انہوں نے پریتی کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے ان کے پیغامات کا دیر سے جواب دینے پر مزاحیہ شکوہ کیا تھا۔
دونوں اداکار اس سے قبل محبتیں، کبھی الوداع نہ کہنا اور دی لاسٹ لیئر سمیت متعدد فلموں میں ایک ساتھ کام کر چکے ہیں، جس کے باعث ان کی یہ ملاقات مداحوں کے لیے دلچسپ رہی۔
واضح رہے کہ پریتی زنٹا اور سنی دیول اپنی نئی فلم بٹوارہ 1947 کی تشہیر کے لیے اس شو میں شریک ہوئے۔


