لاہور (لارڈ میڈیا): جماعت اسلامی نے بلوچستان، خیبر پختونخوا اور آزاد کشمیر کی صورتحال پر قومی کانفرنس بلانے کا مطالبہ کیا ہے۔ نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہا کہ وزیراعظم کو ان معاملات پر فوری کانفرنس بلانی چاہیے، کیونکہ سیاسی بحران کا خاتمہ قومی مطالبہ بن چکا ہے۔
لیاقت بلوچ نے مزید کہا کہ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان دفاعی معاہدہ اسلام دشمن قوتوں کی ناکامی ہے۔ ان کے مطابق تینوں ممالک کے وزرائے خارجہ نے مکہ دفاعی معاہدے پر وضاحتی بیان دیا ہے جو خوش آئند ہے۔
انہوں نے زور دیا کہ اس اہم معاہدے کے حوالے سے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں ارکان کو مکمل آگاہی دی جائے۔ انہوں نے تجویز دی کہ دفاعی معاہدے پر ان کیمرہ اجلاس بھی بلایا جا سکتا ہے تاکہ تمام تحفظات اور اعتراضات دور کیے جا سکیں۔


